اصغر خان کیس،شواہد کی تلاش کیلئے ایف آئی نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی

اصغر خان کیس،شواہد کی تلاش کیلئے ایف آئی نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی
اصغر خان کیس،شواہد کی تلاش کیلئے ایف آئی نے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے اصغرخان کیس میں شواہد کی تلاش کیلئے سپریم کورٹ سے رہنمائی مانگ لی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کی تحقیقات میں کوئی کسرنہ چھوڑی،بینک کے ریکارڈکی مکمل چھان بین کی گئی اس کے علاوہ متعلقہ بینک افسروں کے بیان بھی ریکارڈ کئے گئے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 190ٹی وی پروگرامز کا جائزہ لیا اور سیاستدانوں کے بیان ریکارڈ کئے گئے ،بدقسمتی سے تحقیقات کو منطقی انجام تک نہیں پہنچایاجا سکا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تحقیقات بند گلی میں داخل ہو چکی ،عدالت رہنمائی کرے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد