یوفون نے بھی 4G لانچ کرنے کی تیاری پکڑلی

یوفون نے بھی 4G لانچ کرنے کی تیاری پکڑلی
یوفون نے بھی 4G لانچ کرنے کی تیاری پکڑلی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کئی دیگرسیلولر کمپنیوں کی طرح یوفون نے بھی پاکستان میں 4gسروس شروع کرنے کی تیاری پکڑلی ۔

نیوزویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق یوفون نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں فورجی یا ایل ٹی ای سروس شروع کردی ہے جبکہ صارفین نے بھی سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے موبائل فونز کی سکرین کے سکرین شاٹس شیئرکرکے 4gسروس کی تصدیق کی ہے ۔

یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ یوفون نے شہروں کی تصدیق نہیں کی کہ 4gسروس کہاں کہاں شروع کررہے ہیں لیکن یہ ضرورکہاگیاہے کہ مختلف مراحل میں پورے ملک میں 4gسروس متعارف کروائی جائے گی ۔ ذرائع نے بتایاکہ فورجی سروس اسلام آباد اور راولپنڈی میں دستیاب ہے جبکہ لاہور، پشاور، کوئٹہ اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں یہ سروس آئندہ چندہفتوں میں شروع ہوجائے گی ۔ یوفون کے صارفین *4# ڈائل کرکے تسلی کرسکتے ہیں کہ ان کی سم فورجی چلاسکتی ہے یا نہیں اور آیا ان کے علاقے میں یہ سروس دستیاب بھی ہے یا نہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی