وزیراعلیٰ سندھ کا ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کا نوٹس، قاتلوں کو فوری گرفتاری کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ کا ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کا نوٹس، قاتلوں کو فوری گرفتاری ...
وزیراعلیٰ سندھ کا ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کا نوٹس، قاتلوں کو فوری گرفتاری کرنے کی ہدایت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارشاد رانجھانی کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے جس پر آئی جی نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی شہری کا خون بہا معاف نہیں کر سکتے، انہوں نے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے قاتل سلاخوں کے پیچھے چاہئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی سندھ کے حکم پر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کی سربراہی ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کریں گے جبکہ اس میں ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی