پاکستان پوسٹ نے ای کامرس سروس کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے ای کامرس سروس کا افتتاح کر دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنائیں گے۔
ضرور پڑھیں: ولی عہد کے بعد 189 سعودی شاہی مہمان خصوصی طیارے سے کہاں روانہ ہوگئے؟ سعودی عرب نہیں گئے بلکہ ۔۔۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کر دیا جس کا افتتاح وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہا ہے اور اس سروس کے ذریعے بزنس کمیونٹی کو تمام سہولیات دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کو عوام دوست ادارہ بنائیں گے ، نئی سروس سے ادارہ معاشی خودکفالت کی طرف گامزن ہے ، ای کامرس سروس سے 120 ادارے منسلک ہو چکے ہیں جبکہ آن لائن بزنس کرنے والی بڑی کمپنیوں کیساتھ رابطے میں ہیں۔