امریکہ نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتل کی نشاندہی کرنے سے انکار کردیا

امریکہ نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتل کی نشاندہی کرنے سے انکار ...
امریکہ نے مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قاتل کی نشاندہی کرنے سے انکار کردیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کی درخواست کومسترد کردیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کانگریس کو بتایا جائے کے سعودی صحافی جمال خاشقجی کا قاتل کون تھا ؟

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی سینیٹر ز کی جانب سے وائٹ ہاﺅس کو سعودی صحافی شمال خاشقجی کی تحقیقات کروانے اور اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی ۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کہاہے گیا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایسے معاملے پر دی جانیوالی درخواست کو مسترد کرنے کا اختیار موجود ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو گزشتہ برس اکتوبر میں ترکی کے درالحکومت استنبول میں سعودی سفارتخانے میں داخل ہونے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا،جمال خاشقجی سعودی حکومت کے شدید مخالف تھے اور اسے تنقید کا نشانہ بناتے رہے، قتل کے بعد مبینہ طور پر جمال خاشقجی کی لاش کے ٹکڑے کر دیئے گئے تھے جو ابھی تک بر آمد نہیں کئے جاسکے ۔

مزید : بین الاقوامی