6 فٹ 4 انچ لمبی لڑکی سے مرد ہر وقت کیا کہتے رہتے ہیں؟ خود ہی بتادیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دراز قامت مردوخواتین جنس مخالف کی نظروں میں دلکش تو ہوتے ہیں لیکن اس 6فٹ 4انچ قد والی لڑکی کو مردوں کی طرف سے ایسی توجہ ملتی ہے کہ لڑکیاں اس سے حسد کرتی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق 30سالہ سیمونا سیناﺅسکیتی نامی یہ لڑکی یورپی ملک لیتھوانیا میں پیدا ہوئی اور اب برطانیہ کے شہر پیٹربرا میں رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”بازار میں چلتے ہوئے ہر مرد میری طرف متوجہ ہوتا ہے اور لمبی ٹانگوں کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتا۔ ہر مرد کسی بھی طرح میری توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ مسکرا کر دیکھتے ہیں، کچھ بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کچھ پاس سے گزرتے ہوئے میرے قد کی تعریف میں کوئی فقرہ بول کر گزر جاتے ہیں۔ مجھے اپنے قد سے پیار ہے کیونکہ اس کی وجہ سے مجھے مردوں کی طرف سے جو توجہ ملتی ہے وہ مجھے بے حد پسند ہے۔“
سمونا کا کہنا تھا کہ ”خواتین اور لڑکیاں بھی میرے قد کی وجہ سے اتنی ہی میری طرف متوجہ ہوتی ہیں جتنے کہ مرد، کچھ لڑکیاں مجھ سے حسد کرتی ہیں اور کچھ رشک کرتی ہیں۔ ہر لڑکی میرے قد کی تعریف کرتی ہے اور کہتی ہے کہ کاش وہ بھی اتنی ہی دراز قد ہوتی۔ “ سمونا نے بتایا کہ ”ابتدائی عمر میں مجھے اپنے دراز قد ہونے کا احساس نہیں تھا۔ مجھے یہ ادراک اس وقت ہوا جب میں16سال کی ہوئی۔ تب مجھے لگا کہ میرا قد عام لوگوں، بالخصوص خواتین سے زیادہ ہے۔ پھر جب دوسرے لوگوں کو بھی یہ فرق نظر آنا شروع ہوا اور انہوں نے اس کی تعریف کرنی شروع کی تو مجھے بہت اچھا لگنے لگا۔ اب مجھے یہ تعریف اتنی اچھی لگتی ہے کہ اتنالمبا قد ہونے کے باوجود میں ہائی ہیل پہنتی ہوں تاکہ میری ٹانگیں مزید لمبی نظر آئیں۔“