گجرانوالہ میں پتنگ بازوں کی شامت آ گئی ،پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کر لیا

گجرانوالہ میں پتنگ بازوں کی شامت آ گئی ،پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 ...
گجرانوالہ میں پتنگ بازوں کی شامت آ گئی ،پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹی پولیس آفیسر گجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کے حکم ضلع بھر میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، مختلف تھانوں میں پتنگ بازوں کے خلاف 21مقدمات درج کرلئے گئے ، پتنگ بازی کے جرم میں 22ملزمان کو گرفتارکرکے جیل بھجوادیاگیا، 1500سے زائد پتنگیں اور200سے زائد دھاتی ڈور کی گوٹیں اور ڈ ور کے پنے برآمد۔

تفصیلات کے مطابق گجرانوالہ میں سٹی پولیس آفیسر  ڈاکٹر معین مسعود کی پتنگ بازوں کے خلاف واضح ہدایت کے بعد پولیس نے ایکشن میں آتے ہوئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 22 افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف ہونے والے کریک ڈاؤن میں بڑی مقدار میں پتنگیں اور دھاتی ڈور بھی برآمد کی گئی ہے ۔سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین نے کہا ہے کہ  اِنسانی جانوں کی حفاظت ضلعی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر فوری کاروائی ہوگی اور پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی ۔ سی پی او گوجرانوالہ نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  پتنگ بازی کی روک تھام میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں جبکہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقے میں پتنگ بازوں پر کڑی نظر رکھیں ، پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے گشت کو مزید موثر کیا جائے ۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ   پتنگ بازوں کے خلاف فوری مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جیل بجھوایا جائے گا ۔