لوک گلو کار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

لوک گلو کار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی نے امریکہ میں پاکستان کا نام ...
لوک گلو کار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی نے امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف لوک گلوکار عطااللہ خان عیسیٰ خیلوی کی بیٹی لاریب عطا ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد ہو گئیں جو امریکہ کا بہت بڑا ایوارڈ سمجھا جاتا ہے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لاریب عطا کو امریکی ٹی وی سیریل ایلٹرڈ کاربن میں بطور ویژول ایفیکٹ آرٹسٹ کام کرنے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ لاریب عطا پہلی پاکستانی آرٹسٹ ہیں جنہیں ویژول ایفیکٹ سوسائٹی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ امریکہ میں مختلف ایوار ڈز حاصل کر چکی ہیں۔اس حوالے سے لاریب عطا کا کہنا تھا کہ اتنے بڑے آرٹسٹوں کے درمیان ایوارڈکیلئے میری نامزدگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے، میرے والد جو میرے آئیڈل ہیں نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

مزید : تفریح