بھارت میں خاتون کا ہرنیا کا آپریشن ، ڈاکٹر پیٹ کے اندر ایسی چیز بھول گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

بھارت میں خاتون کا ہرنیا کا آپریشن ، ڈاکٹر پیٹ کے اندر ایسی چیز بھول گیا کہ ...
بھارت میں خاتون کا ہرنیا کا آپریشن ، ڈاکٹر پیٹ کے اندر ایسی چیز بھول گیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  

حیدر آباد دکن (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی حیدرآباد دکن کے سپر سپیشلٹی ہسپتال نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں ایک خاتون کا ہرنیا کا آپریشن کرنے والا سرجن پیٹ میں قینچی بھول گیا۔

ہرش وردھن نامی شہری اپنی اہلیہ مہیشوری کو نظام انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں علاج کیلئے لے کر آیا۔ ہسپتال کے سرجن وینو مادھواور ان کی ٹیم نے خاتون کا ہرنیا کا آپریشن کیا جس دوران ڈاکٹر قینچی خاتون کے پیٹ میں ہی بھول گیا۔ آپریشن کے بعد خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا لیکن اس کے پیٹ میں درد کی شدت پہلے سے بھی بڑھ گئی۔ خطرناک پیٹ درد سے پریشان خاتون نے جب دوبارہ ہسپتال میں ایکسرے کرایا تو لاپرواہی کا پتہ چلا۔ جلد ہی دوبارہ آپریشن کرکے مہیشوری کے پیٹ سے قینچی نکالی گئی۔

سرجن کی لاپرواہی کے بارے میں ہسپتال انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا گیا لیکن انتظامیہ نے سرجن کے خلاف ایکشن لینے سے انکار کردیا۔ متاثرہ خاندان نے ڈاکٹر کی لاپرواہی اور ہسپتال انتظامیہ کے ایکشن نہ لینے پر پولیس میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرادی ہے۔

فوٹو: نیوز 18

مزید : ڈیلی بائیٹس