عمران خان خود اس چیز کے بانی ہیں :وزیر اعظم کے فرسٹ کزن نے بڑا الزام لگا دیا

عمران خان خود اس چیز کے بانی ہیں :وزیر اعظم کے فرسٹ کزن نے بڑا الزام لگا دیا
 عمران خان خود اس چیز کے بانی ہیں :وزیر اعظم کے فرسٹ کزن نے بڑا الزام لگا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان خود آف شور کمپنی کے بانی ہیں ، وہ لوگوں کودھوکہ دینے کی کوشش رہے ہیں۔

جیونیو ز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ میں نے عمران خان میں بوکھلاہٹ میں دیکھی ہے ، کچھ دنوں سے ان کی شخصیت بکھری بکھری نظر آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیان نہ سیاسی ہے اور نہ سنجیدہ ، یہ غیر سنجیدہ ہے کیونکہ سیاسی بیان کی بھی کوئی اہمیت ہوتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یہی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ووٹ ہی لوٹنے والوں کے خلاف لیاہے ، اصل بات ہی ہے کہ حکومت خود کو ہوا میں معلق سمجھ رہی ہے ، اس وقت آدھی کابینہ کی آف شور کمپنیاں ہیں، عمران خان خود آف شورکمپنی کے بانی ہیں، عمران خان جو باتیں کررہے ہیں ، یہ سب کچھ خام خیالی ہے ، وہ لوگوں کودھوکہ دینے کی کوشش کرر ہے ہیں لیکن یہ خود کودھوکا دے رہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو شہ زیب خانزادہ کے پروگرام میں خفت اٹھانا پڑی کہ یہ کھمبانوچ رہے تھے لیکن ان کوشرم نہیں آتی ۔

مزید : قومی