تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے نواز شریف ، مریم اورکیپٹن صفدر کوای سی ایل سے چھٹکارہ پانے گا ”گر“ بتادیا

تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے نواز شریف ، مریم اورکیپٹن صفدر کوای سی ایل سے ...
تجزیہ کار بے نظیر شاہ نے نواز شریف ، مریم اورکیپٹن صفدر کوای سی ایل سے چھٹکارہ پانے گا ”گر“ بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار بے نظیرشاہ نے کہاہے کہ عمران خان نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے ، اب ان کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ سپریم کورٹ جائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر شاہ نے کہا کہ اس وقت کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ڈیل ہوگی یا نہیں لیکن جہاں تک عمران خان کا تعلق ہے ، وہ نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالیں گے ، اب نواز شریف اور مریم نواز کے پاس ایک ہی طریقہ ہے کہ وہ سپریم کورٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرزلفی بخاری کانام ای سی ایل سے نکل سکتاہے تو پھر ان کو بھی رعایت دی جاسکتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس کے دیگر ملزمان کو تلاش کرنے کا وزیر اعظم کا حکم سیاسی بیان لگتاہے ، یہ اس لئے کہ تحریک انصاف کی جانب سے اس سے پہلے بھی بہت سے وعدے اور بیانات دیئے جا چکے ہیں لیکن ان پر کوئی پیش رفت نہیں ہوتی ۔

مزید : قومی