ایک پارٹی سے ڈیل کرنے کا سوچا جارہاہے،محمل سرفراز این آر او کے حوالے سے اہم بات کردی

ایک پارٹی سے ڈیل کرنے کا سوچا جارہاہے،محمل سرفراز این آر او کے حوالے سے اہم ...
ایک پارٹی سے ڈیل کرنے کا سوچا جارہاہے،محمل سرفراز این آر او کے حوالے سے اہم بات کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار محمل سرفراز نے کہاہے کہ یہ سوچا جارہاہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے کسی ایک پارٹی کوڈیل دیدی جائے کیونکہ اگریہ دونوں متحد ہوگئیں تو پارلیمنٹ اورحکومت نہیں چل سکے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگوکرتے ہوئے محمل سرفراز نے کہا کہ حکومت کے پلے سوائے ای سی ایل کے سواکچھ نہیںرہ گیا ، اب عمران خان کہہ رہے ہیں کہ این آر اودینا غداری ہوگی ، اس کا مطلب ہے کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ جو این آر او دیگاوہ غداری کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں بڑی جماعتوں پر مقدمات چل رہے ہیں، اس لئے یہ سوچا جارہاہے کہ کسی ایک پارٹی کوڈیل دیدی جائے کیونکہ اگریہ دونوں متحد ہوگئیں تو پارلیمنٹ میں حکومت نہیں چل سکے گی،اس لئے ڈیل اورڈھیل کی باتیں ہورہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کاسپریم کورٹ لے جانا نواز شریف کی اپنی غلطی تھی ،اس وقت عمران خان اپنا کرپشن کا بیانیہ برقرار رکھناچاہتے ہیں، پانامہ لیکس پر عمران خان کابیان صرف سیاسی باتیں ہیں ، اس کا مقصد شریف خاندان کے اس تاثر کوزائل کرناہے کہ پانامہ میں صرف ان کیخلاف کارروائی کی گئی باقی ملوث افراد کی جانب سے اغماض برتا گیا ۔

مزید :

قومی -