شہباز شریف کی طرح عمران خان بھی اس کام سے بری نہیں ہوسکیں گے ، سلمان غنی نے حکومت کیلئے پریشان کن حقیقت عیاں کردی

شہباز شریف کی طرح عمران خان بھی اس کام سے بری نہیں ہوسکیں گے ، سلمان غنی نے ...
شہباز شریف کی طرح عمران خان بھی اس کام سے بری نہیں ہوسکیں گے ، سلمان غنی نے حکومت کیلئے پریشان کن حقیقت عیاں کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جس طرح شہبازشریف بری نہیں ہوسکے ، اسی طرح سانحہ ساہیوال پرعمران خان بھی بری نہیں ہوسکیں گے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلا کر کہا تھا کہ سانحہ ساہیوال کے متاثرین کے ملیں اور انصاف فراہم کریں لیکن وہ عمرے پر چلے گئے ، میں اس عمرے کے حق میں نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن پر جس طرح شہبازشریف اب تک بری نہیں ہوسکے ، اسی طرح سانحہ ساہیوال پرعمران خان بھی بری نہیں ہوسکیں گے ۔ان کا کہنا تھاکہ این آر او آمروں کے وقت میں ہوتے ہیں کیونکہ وہ دینے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں، اس وقت وزیر اعظم عمران خان کسی پریشانی میں مبتلا نظر آتے ہیں کیونکہ ان کے پاس مینڈیٹ کسی اور چیز کاہے ، وہ ٹھیک کہتے ہیں کہ این آر اونہیں دینے دیں گے ،این آر او میں صرف آنا جانا ہی نہیں ہوتا بلکہ حکومتیں بھی بنتی اور ٹوٹتی ہیں، احتساب نیب والے کررہے ہیں، عمران خان کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے ۔

مزید :

قومی -