پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت ہے ، فواد چودھری نے اپوزیشن کیلئے پریشان کن عزائم کا اظہار کردیا

پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت ہے ، فواد چودھری نے اپوزیشن کیلئے پریشان کن عزائم ...
پارلیمنٹ میں ہماری اکثریت ہے ، فواد چودھری نے اپوزیشن کیلئے پریشان کن عزائم کا اظہار کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات فوادچودھری نے کہاہے کہ ہماری اکثریت ہے اپوزیشن کے بغیر بھی پارلیمنٹ چلا سکتے ہیں، شہبازشریف کو ووٹ کے ذریعے چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹانا ممکن ہے ، بہتر یہی ہے کہ وہ خود ہی مستعفی ہوجائیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہماری اکثریت ہے اپوزیشن کے بغیر بھی پارلیمنٹ چلا سکتے ہیں، شہبازشریف کو ووٹ کے ذریعے بھی چیئر مین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے عہدے سے ہٹانا ممکن ہے ، بہتر یہی ہے کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے دیں جس طرح علیم خان نے روایت قائم کی ،اسی طرح شہبازشریف کوبھی کرناچاہئے،شہباز شریف کو ووٹ کے ذریعے ہٹانے کاتصور قانون میں موجود ہے ، تحریک انصاف اس پر غور کریگی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کا ریمانڈ 90دن کا ہوتاہے ، شہاز شریف سے10دن کا ریمانڈ بھی نہیں ہوا ، شہباز شریف نے چیئر مین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی بنتے ہی سب سے پہلے چیئر مین نیب کو طلب کیا ، شیخ رشید کی مسلم لیگ کے ساتھ ذاتی لڑائی ہے ۔

مزید : قومی