”نواز شریف ، زدار ی ، اسفندیار اور فضل الرحمان بھی ۔۔۔“ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے تمام رہنماﺅں کو ایسی صف میں لاکھڑا کیا کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

”نواز شریف ، زدار ی ، اسفندیار اور فضل الرحمان بھی ۔۔۔“ وفاقی وزیر علی امین ...
”نواز شریف ، زدار ی ، اسفندیار اور فضل الرحمان بھی ۔۔۔“ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے تمام رہنماﺅں کو ایسی صف میں لاکھڑا کیا کہ آپ کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نے نواز شریف ، آصف زرداری ، فضل الرحمان اور اسفند یار ولی کوغدار قراردیدیا ، جس نے بھی ملک کا پیسہ لوٹا ہے ، وہ غدار ہے ، ملک میں موجود بھارتی لابی کوتوڑنا پڑے گا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورنے کہاکہ نواز شریف ، آصف زرداری ، مولانا فضل الرحمان اور اسفند یار ولی غدار ہیں کیونکہ ان لوگوں نے ملک کا پیسہ لوٹاہے ، نوازشریف کی چودھری شوگر مل میں بھارتی لوگوں کو ویزے دیکر لایا گیا ، میڈیا میں کلھبوشن کے حوالے سے میر ا کلپ کاٹ کر چلایا گیا ، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ بھارتی جاسوس کلھبوشن باہر چلا گیا بلکہ کہا تھا کہ کلبھوشن کیس باہر چلا گیا ہے ، کلبھوشن اعتراف کرتاہے کہ اس نے ہزاروں افراد کوشہید کیا اور اس کا کیس باہرچلا گیا ، ہمارے لئے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم ایسے شخص پھانسی نہیں دے سکے ، مجھے اس بات کادکھ ہے ، اللہ کرے کہ یہ پھانسی ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ میں کیس باہر جانے کا کہہ رہا تھا کہ بنادیا گیا کہ کلبھوشن باہر چلا گیا ہے ، میں کہتا ہوں کہ بھارتی لابی بہت مضبوط ہوچکی ہے ، اس لابی کو توڑنے کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی