”کیونکہ عالم ہے عجب بے خبری کا عالم “ وفاقی وزیر کی بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو سے متعلق حیران کن بے خبر ی کا عالم

”کیونکہ عالم ہے عجب بے خبری کا عالم “ وفاقی وزیر کی بھارتی جاسوس کلبھوش ...
”کیونکہ عالم ہے عجب بے خبری کا عالم “ وفاقی وزیر کی بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو سے متعلق حیران کن بے خبر ی کا عالم

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈا پور نجی ٹی وی کے پروگرام میں عالمی عدالت انصاف میں زیر سماعت کلبھوشن کیس کی تاریخ تک نہ بتا سکے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے جب علی امین گنڈا پور نے کہاکہ میڈیا میں میراکلپ کاٹ کر چلایا گیا ، میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ کلبھوشن باہر چلا گیا بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ کلبھوشن کیس باہر چلا گیا تو اس پر پر وگرام کے میزبان سلیم صافی نے کہا کہ کیا آپ کو پتہ ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کس ساریخ کوہوہی ہے ؟ تو وفاقی وزیربغلیں جھانکنے لگے اور کہا کہ مجھے اس بات کا نہیں پتہ جس پر سلیم صافی نے ان کو بتایا کہ کلبھوشن کیس کی سماعت 18فروری کو ہورہی ہے ۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس