2020 کا طاقتور ترین سمندری طوفان آج جرمنی سے ٹکرائے گا

2020 کا طاقتور ترین سمندری طوفان آج جرمنی سے ٹکرائے گا
2020 کا طاقتور ترین سمندری طوفان آج جرمنی سے ٹکرائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں سال کا اب تک کا سب سے بڑا سمندری طوفان آج (اتوار کو) جرمنی کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیبائن نامی طوفان 118 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اتوار کو جرمنی کے دارالحکومت برلن کے ساحلوں سے ٹکرائے گا۔ سمندری طوفان کے باعث شہر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، سمندری طوفان یہاں بدھ کے روز تک تباہی مچائے گا۔
جرمن محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس طوفان سے برطانیہ، فرانس، آئرلینڈ، بیلجیم، ہالینڈ اور ڈنمارک جزوی طور پر متاثر ہوں گے جبکہ جرمنی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

مزید :

ماحولیات -