ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمادیا

ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی ...
ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاجی مراسلہ تھمادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستان نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر احتجاج کیا۔ ڈی جی ساﺅتھ ایشیا نے بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھما یا،بھارتی فوج کی فائرنگ سے چری کوٹ سیکٹر میں ایک شہری شہید اور ایک خاتون زخمی ہوئی تھی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق بھارتی ناظم الامور گورو اہلووالیہ کو ڈی جی ساوتھ ایشیا و سارک زاہد حفیظ نے طلب کیا۔شہری آباد کو نشانہ بنانا 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے ،نہتے شہریوں کو بے گناہ نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن وسلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مبصر گروپ کو ایل او سی کے دورے کی اجازت دی جائے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -