بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کا رحجان فروغ پارہا ہے، شوبز حلقے

  بچوں سے جنسی تشدد کے واقعات کا رحجان فروغ پارہا ہے، شوبز حلقے

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا کہنا ہے کہ۔پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور ان کے قاتلوں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔ فنکاروں نے کہا کہ ملک میں چھوٹے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات کا خطرناک رحجان فروغ پا رہا ہے اور اسی وجہ سے کئی معصوم بچے درندگی کا شکار ہو کر اس دنیا سے جاچکے ہیں اور اب ان قاتلوں کو سرعام پھانسی کے علاوہ کوئی سزا نہیں دینی چاہیے۔سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،بشریٰ انصاری، حنا دلپذیر، نیلم منیر، مدیحہ شاہ، مائرہ خان، فرزانہ تھیم، سعدیہ امام اور جویریہ عباسی،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان،مایا سونو خان،عباس باجوہ،مختار چن،آشا چوہدری،اسد مکھڑا،وقا ص قیدو، ارشدچوہدری،چنگیز اعوان،حسن مراد،حاجی عبد الرزاق،حسن ملک،عتیق الرحمن،اشعر اصغر،آغا عباس،صائمہ نور،خالد معین بٹ،مجاہد عباس،ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک،،صومیہ خان،حمیرا چنا،اچھی خان،شبنم چوہدری،محمد سلیم بزمی،سفیان،انوسنٹ اشفاق،استاد رفیق حسین،فیاض علی خاں،اسلم پھلروان،روینہ خان،حمیرا،عروج،عینی رباب،پریسہ،پروڈیوسر شوکت چنگیزی،ظفر عباس کھچی،ڈی او پی راشد عباس،پرویز کلیم اور نجیبہ بی جی نے کہا کہ جس طرح ضیاء دور میں پپو کے قاتلوں کو جس طرح سرعام پھانسی پر لٹکایا گیا تھا اسی طرح بچوں کو قتل کرنے والوں کی پھانسی کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

کے لئے بیشک عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اور اس کارروائی کوبراہ راست پورے ملک میں دکھایا جائے تاکہ ایسے انسان نما درندے کو عبرتناک سبق حاصل ہو اور پھر کوئی زینب درندگی کا شکار نہ ہو اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پرگامزن کر نے کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں ظالموں کو نشانہ عبر ت بنایا جائے مگر احتساب کے نام پرکسی جماعت یا فرد کے ساتھ زیادتی یا ناانصافی نہیں ہونی چاہیے بلکہ احتساب ہر چور اور ڈاکوؤں کا ہونا چاہیے کر پشن کے الزامات حکومت کے لوگوں پر ہیں یا اپوزیشن کے سب کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہیے۔

مزید : کلچر