حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی گھبرائی نہیں،لائبہ

حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی گھبرائی نہیں،لائبہ
 حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی گھبرائی نہیں،لائبہ

  

  

لاہور(فلم رپورٹر)نامور کوریوگرافر لائبہ علی نے پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو زندگی میں کبھی غرور نہیں کرنا چاہیے۔کامیابی اور ناکامی زندگی کا حصّہ ہیں میں نے ہمیشہ حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کبھی گھبرائی نہیں ہے۔ اپنے وطن عزیز کے علاوہ بیرون ملک بھی کام کیا ہے اورخدا کا شکر اداکرتی ہو ں کہ جتنا بھی کام کیا اس میں کامیابی ہی ملی ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ مقام بحال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور کرتی رہوں گی۔انہوں نے کہا کہ اچھی کہانی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہے معاشرتی اقدار کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے ہمیں پاکستانی فلموں میں مثبت سوچ اپنانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ گلوبل کلچر اب ہمارے ملک کا حصہ بنتا جارہا ہے۔

مزید :

کلچر -