تینوں شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی،حبا

تینوں شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی،حبا
 تینوں شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منواؤں گی،حبا

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وماڈل حبا خان نے کہا ہے کہ میں فلم،ٹی وی اور تھیٹر تینوں شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایؤں گی۔حبا خان نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پرایکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لوں گی۔

حبا خان نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے۔مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں۔

ر انشاء اللہ آنے والا کل میرا ہو گا۔

مزید : کلچر