حرا سومرو ڈرامہ ”خدا اور محبت“ سیزن 3 کا حصہ بن گئیں

حرا سومرو ڈرامہ ”خدا اور محبت“ سیزن 3 کا حصہ بن گئیں
 حرا سومرو ڈرامہ ”خدا اور محبت“ سیزن 3 کا حصہ بن گئیں

  



لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ حرا سومرو ڈرامہ سیریل ”خدا اور محبت“ سیزن 3 کا حصہ بن گئی ہیں جس میں انہیں اہم کردار کے لئے کاسٹ کیا گیا ہے۔سیونتھ سکائی کے اس پراجیکٹ کی ڈائریکشن سید وجاہت حسین دے رہے ہیں جن کے کریڈٹ پر بے شمار سپرہٹ سیریل ہیں۔اس سیریل کی ریکارڈنگ کا آغاز بہاولپور سے کیا گیا تھا جس میں اقرا عزیز،فیروز خان،عثمان پیرزادہ ودیگر نے حصہ لیا۔

اور سہیل سمیر سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا تھا جبکہ ان دنوں لاہور میں کام جاری ہے جس میں فیروز خان،فواد جلال، وسیم عباس،حرا سومرو اور اسما عباس نے حصہ لیا۔حرا سومرو نے لاہور میں ہونے والی ریکارڈنگ کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

مزید : کلچر