یو سی پی بزنس سکول کے تحت 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

  یو سی پی بزنس سکول کے تحت 2 روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)یو نیورسٹی آف سنٹرل پنجاب بزنس سکول کے زیراہتمام دو روزہ چھٹی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس ICIBM اختتام پذیر ہو گئی۔ انٹرنیشنل کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئر مین ڈاکٹر فضل احمد تھے۔ یوسی پی کے پرووسٹ اور کانفرنس چیئر ڈاکٹر فیصل مصطفی نے افتتاحی خطاب میں ملکی و غیر ملکی ماہرین اور سکالر ز کو خوش آمدید کہا۔ کانفرنس کا مقصد ابھرتی مارکیٹس کے تناظر میں ذ مہ دار اور پائیدار بزنس کا تجزیہ کرنااورریافت کرنا تھا کہ ابھرتی ہوئی منڈیوں کی انتظامیہ سٹیک ہولڈرز جن میں پالیسی ساز،این جی اوز، میڈیا اور دوسرے ادارے شامل ہیں کے ساتھ ملکر پائیدار جدت طرازی اورذمہ دار نظم و ضبط کی ترقی میں مدد کر سکتی ھے۔ کانفرنس کے ذریعے بزنس کمیونٹی اور انٹر نیشنل کلیدی مقررین جن کا تعلق فرانس، سپین، مارسی ڈونیا اور آسٹریلیا سے تھا کو نیٹ ورکنگ کا موقع فراہم کیا گیا۔ کانفرنس میں جن اہم شعبوں پر فوکس کیا گیا ان میں ابھرتی ہوئی مارکٹیس کے ساتھ تجارت، گورننس کے مسائل، ہیومن ریسورس مینجیمنٹ، جدید مصنوعات کی مارکیٹنگ، برانڈنگ، اور ایڈورٹائزنگ، فیصلہ سازی، پبلک اورغیر منافع بخش اداروں میں انٹرپرینیورشپ اور دیگر انتہائی اہم موضوعات شامل تھے۔ اس کانفرنس میں بزنس ورلڈ کو در پیش انتہائی اہم ایشوز پر روشنی ڈالی گئی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ جنوبی ایشیامیں استحکام کے حوالے سے در پیش چیلنجز کے حل کے لئے انسانی سرمائے کوکاروباری برادری میں تبدیل کرنا پڑے گا۔

بین الاقوامی سکالرز اور سپیکرز میں ڈاکٹر وفاخلیف، ڈاکٹر جیریمی فلپ براون، ڈاکٹر احمد رضا بلال، ڈاکٹر محمد اشفاق،پروفیسر ڈیوڈ رونی اور دیگر نے خطاب کیا۔کانفرنس کے اختتام پر ڈاکٹر فیصل مصطفی نے مہمانوں کو یو سی پی کے سووینیرز پیش کئے۔ کانفرنس میں 250 سے زائد قومی و بین الاقوامی ماہرین اور پر یزنیٹر ز شرکت کی جبکہ 170 سے زائد ریسرچ پیپرز پیش کئے گئے۔ 5 ممالک سے سپیکر ز نے طلبہ و طالبات کو لیکچرز بھی دیئے۔

مزید : کامرس