ٹدی دل حملہ زراعت کی بنیادی کھوکھلی کردے گا، قابو ضروری لاہور چیمبر

    ٹدی دل حملہ زراعت کی بنیادی کھوکھلی کردے گا، قابو ضروری لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (آن لائن)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ٹڈی دل کے خلاف جنگ میں کسانوں کی بھرپور مدد کرے کیونکہ اس آفت کی وجہ سے زرعی شعبہ بہت بری طرح متاثر ہورہا ہے، زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان بھاری بھرکم نقصانات برداشت کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹس کے مطابق ٹڈی دل کے حملے سے سندھ کے مختلف حصوں میں گندم، کپاس، سبزیاں اور دیگر کئی فصلیں 40فیصد تک تباہ ہو گئی ہیں اور اب پنجاب میں ٹڈی دل کا داخل ہونا خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے، فصلیں، خاص طور پر کپاس کی فصل پہلے ہی بارشوں کے سبب بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اب ٹڈی دل اس کو مزید تباہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کسان بھائی اپنی آنکھوں کے سامنے اپنی فصلیں تباہ ہوتے دیکھ کر بے حد پریشان ہیں اور دیسی طریقوں کیاستعمال سے اپنی مدد آپ کے تحت بڑی تعداد میں ٹڈی دل کے حملے کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا سامنا زیادہ تر پسماندہ دیہی علاقوں کے کسانوں کو کرنا پڑرہا ہے جوکہ پہلے ہی مقروض ہیں۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ متاثرہ کسانوں کے نقصان کاازالہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے قرضے ادا اور خاندان کا پیٹ پال سکیں۔ انہوں نے ملک بھر میں ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے خصوصی پلان ترتیب دینے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید :

کامرس -