دی نالج سکول کانیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس کے اعزاز میں استقبا لیہ

دی نالج سکول کانیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس کے اعزاز میں استقبا لیہ

  



لاہور (پ ر) دی نالج سکول (TKS) آفس نے یو نیو ر سٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنا لو جی میں نئے آنے و ا لے نیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس کے اعزاز میں تعا ر فی تقریب کا انقعا د کیا جس میں 12نئے کیمپس کے عہد ید ا ر و ں نے خصوصی شرکت کی۔ پرو گرام کا با قا عدہ آغاز تلا وت قرآن پاک سے کیا گیااور اس کے بعد دی نالج سکول کے چیف آپریٹنگ آفیسر (آئی ایل ایم۔ٹی کے ایس) برگیڈئیر(ریٹا ئرڈ) شاہد اکرم کاردارنے خطاب کرتے ہوئے نئے آنے والے نیٹ ورک ایسو سی ا یٹس کو خو ش آمدید کہا اور ان کو دی نا لج سکول ہیڈ آفس کے سٹاف کا تعارف بھی کروا تے ہوئے بریفنگ دی۔تقریب میں نیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس کو ہیومن ریسورس، آ پر یشنز، اکیڈ میک اور اکا و نٹس ڈیپا ر ٹمنٹ کی جانب سے اپنی اپنی محکمانہ پا لیسیو ں اور طریقہ کار کے بارے میں بھی بتایا گیا۔اس موقع پر دی نالج سکولز (TKS) کی ڈائریکٹر مریم نور مراد نے ٹی کے ایس کے ساتھ تعلیم کا نیا سفر شروع کرنے والے نیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس کو خوش آمدید کہا اوراپنے پیغام میں بتایا کہ نیٹ ورک ا یسو سی ا یٹس طلباء، اساتذہ اور والدین کے درمیان ایک مظبوط بانڈنگ قائم کرنے میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں لہذا انکو اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہیئے۔انکا کہنا تھا کہ دی نالج سکول کا حصہ بننے والے نیٹ ورک ا یسو سی ایس آئی ایل ایم کے تحت ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کے تعلیم کے فروغ کے مشن کا حصہ بنیں اور کارواں کو روان دواں رکھیں۔ تقریب کے اختتام پر دی نالج سکولز (TKS) کی ڈائریکٹر مریم نور مراد نے برگیڈئیر(ریٹا ئرڈ) شاہد اکرم کاردار کے ہمراہ نیٹ ورک ایسو سی ایٹس کو سر ٹیفکیٹ اور سوینیئرز بھی پیش کیے۔

ہیڈ آفس کے سا لانہ بہترین کا کردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہید ید اران کو بھی اعزازات دیے اورسر ٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔

مزید : کامرس