پاکستان کا ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈشروع کرنے پر غور کا آغاز

  پاکستان کا ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈشروع کرنے پر غور کا آغاز

  



اسلام آباد (اے پی پی)ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان نے ایران کے ساتھ کاروبار مبادلہ (بارٹر ٹریڈ) شروع کرنے پر غور کا آغاز کر دیا ہے، وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وزارت نے ایران کے ساتھ آزاد تجارت معاہدے کے بارے میں بات چیت کی ہے، اس کیلئے ایک تیکنیکی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ آزادانہ تجارتی معاہدہ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی مارکیٹوں تک رسائی میں مدد ملے گی۔ ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے وزارت تجارت ایران کے ساتھ باٹر ٹریڈ کا طریقہ کار شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کیلئے پاکستان نے طریقہ کار مبادلہ کے ابتدائی خاکہ پر اپنی آراء اور نقطہ نظر کے بارے میں ایران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مزید : کامرس