مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اپیل، سماعت کرنیوالا بنچ پھر تبدیل

مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اپیل، سماعت کرنیوالا بنچ پھر تبدیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے دائردرخواست کی سماعت کر نیوالا بنچ تبدیل ہوگیا،اب مسٹرجسٹس علی باقر نجفی اور مسٹرجسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ 18 فروری کو مریم نواز کی درخواست کی سماعت کرے گا،اس سے قبل21جنوری کو جسٹس محمدطارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد پرمشتمل ڈویژن بنچ نے مریم نواز کی درخوا ست کی آخری مرتبہ سماعت کی تھی،یہ بنچ تبدیل ہونے کے باعث کیس نئے بنچ میں منتقل کر دیا گیاہے،اس کیس کی ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے گزشتہ برس دسمبر میں کی تھی،جسٹس علی باقر نجفی کے ڈویژن بنچ کی عدم دستیابی کے باعث یہ کیس جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد کے ڈویژن بنچ کو منتقل کیا گیاتھا،جس نے آخری مرتبہ 21جنوری کو اس درخواست کی سماعت کی تھی،مریم نواز نے اپنے والد کی تیمارداری کیلئے بیرون ملک جانے کیلئے اپنا نام ای سی ایل سے خارج کروانے اور اپنے پاسپور ٹ کی واپسی کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے،مریم نواز نے یہ استدعا بھی کررکھی ہے کہ اس درخواست کے حتمی فیصلے تک انہیں 6 ہفتوں کیلئے ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے،مریم نواز نے اپنانام ای سی ایل میں شامل کرنے کے آئینی اور قانونی جواز کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔
بنچ تبدیل

مزید :

صفحہ اول -