کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا،پی آئی اے کی ٹر یول ایڈ وائزری جاری

کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا،پی آئی اے کی ٹر یول ایڈ وائزری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیجنگ،ووہان،واشنگٹن،کراچی(نیوزایجنسیاں))چین میں کرونا وائرس کے باعث مزید 86افراد ہلاک اور 3399نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 722جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 34546ہوگئی جن میں سے 6101افراد کی حالت تشویشناک ہے، بیجنگ میں بھی وائرس سے متاثرہ ایک شہری دم توڑ گیا،ادھرصوبہ ہوبے میں کورنا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے ڈاکٹرکی موت کی وجوہات جاننے کیلئے معائنہ گروپ ووہان پہنچ گیا۔ہفتہ کو چینی صحت حکام نے بتایا کہ صوبائی سطح کے 31علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اور کنسٹرکشن کارپس میں جمعہ کو نوول کورونا وائرس کے مزید3399 مصدقہ کسیز کی اطلاعات ملی ہیں جبکہ 86 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔چین کے قومی کمیشن برائے صحت نے ہفتہ کے روز بتایا کہ صوبہ ہوبے میں 81،ہیلونگ جیانگ میں 2 جبکہ بیجنگ، ہینان اور گانسو میں ایک ایک مریض ہلاک ہوا ہے۔کمیشن نے کہاکہ جمعہ کے روز مزید 4214مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔جمعہ کے روز 1280 مریض شدید بیمار ہوگئے جبکہ 510 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔کمیشن نے کہاکہ چین کی سرزمین پرمجموعی تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 34546تک پہنچ گئی ہے جبکہ کل 722 افراد مرض کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔کمیشن نے بتایا کہ 6101 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 27657 افراد میں وائرس کی وجہ سے انفیکشن کا شبہ ہے۔کل 2050افراد کو صحت یاب ہونے پر ہسپتال سے فارغ کردیاگیاہے۔ادھر امریکہ نے اپنے حریف چین اور کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ہونے والے دوسرے ملکوں کو اس بیماری سے نجات پانے میں مدد کیلئے 100 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نیایک بیان میں کہا کہ امریکا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک بہ شمول چین کو اس سے نمٹنے میں مدد کے لیے 10 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔پومپیو نے ایک بیان میں کہا کہ نجی شعبے کی طرف سے دی جانے والی کروڑوں ڈالر کی گرانٹ کا اعلان اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی قوم اور قیادت کرونا جیسی مہلک وباء سے نمٹنے کے لیے پورے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔دوسری طرف قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے کروناوائرس کے پیش نظر فضائی میزبانوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے ٹریول ایڈوائزی بیجنگ اور ٹوکیو جانے والی پروازوں کے لیے جاری کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری کے مطابق فضائی میزبان دوران ڈیوٹی ٹچ فری تھرمامیٹر ساتھ رکھیں، چہرے پر پہننے کیلئے این95ماسک کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔پرواز روانگی سے قبل متعلقہ میزبانوں کو ایئرپورٹ تھرمامیٹر اور ماسک مہیا کرے گا۔دوسری جانب باچاخان انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرونا وائرس

مزید :

صفحہ اول -