فیس بک کا انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

فیس بک کا انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

  



لندن (مانیٹر نگ ڈیسک)سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ فیس بک کا ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر ہیک کرلیا گیا۔گزشتہ روز ہیکنگ گروپ اور مائن(Our Mine) نے فیس بک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمام صارفین کو بتایا کہ فیس بک بھی ہیک ہوسکتی ہے مگر اس کی کم از کم ٹوئٹر سے بہتر سیکیورٹی ہے۔اورمائن گروپ نے اپنا ای میل ایڈریس دیتے ہوئے مزید کہا کہ اگر آپ اکاؤنٹس سیکیورٹی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔دوسری جانب فیس بک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنے بیان کہا کہ جیسے ہی ہمیں اس مسئلے کے بارے میں معلوم ہوا ہم نے متاثرہ اکاؤنٹس کو بند کردیا اور پھر اپنے فیس بک پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کیا۔اس ضمن میں فیس بک نے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ٹوئٹ سے آگاہ کیا کہ ہمارے کچھ اکاؤنٹس کو مختصر دورانیے کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا لیکن ہم نے اسے کامیابی سے محفوظ کرلیا اور اس پر پھر سے قابو پالیا ہے۔

فیس بک

مزید : صفحہ اول