بجلی قیمتوں میں کمی کی جائیگی،عمر ایوب

بجلی قیمتوں میں کمی کی جائیگی،عمر ایوب

  



ہری پور(آن لائن) وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت تما م وسائل استعمال کر رہی ہے،بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی، سستی بجلی کے حصول کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاربجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے پر آمادہ ہیں، دوردراز علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، مہنگائی سابق حکومتوں کا تحفہ ہے،سابق حکومتوں نے اپنی کمیشن کی خاطر بجلی کے مہنگے معاہدے کئے جس کا براہ راست اثر غریب عوام پر پڑا ہے۔گزشتہ روزیہاں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اگر مسلم لیگ (ن) و پیپلز پارٹی اپنے دور میں اپنی کرپشن کی خاطر مہنگے بجلی کے معاہدے نہ کرتے تو آج عوام کو مہنگی بجلی نہ استعمال کرتے۔

عمر ایوب

مزید : صفحہ اول