مقبوضہ وادی میں مظالم ختم ہونے تک پا ک بھارت میچ کشمیریوں سے ناانصافی: فردو س عاشق

مقبوضہ وادی میں مظالم ختم ہونے تک پا ک بھارت میچ کشمیریوں سے ناانصافی: فردو س ...

  



اسلام آباد، راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے نئے پاکستان میں کوئی کسی کی جیب پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ وہ گھر جو عوام سے لوٹے گئے پیسوں سے بنے ہیں، انہی میں سے ایک مفرور شخص کا گھر کل مستحق لوگوں کیلئے کھول دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب اور راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان بنگلہ دیش کے مابین جاری کرکٹ میچ دیکھنے کے بعدگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مخالفین اسوقت پرو پیگنڈا کرنے جا رہے ہیں، وہ بس اپنے درد میں مبتلا ہیں، محالفین کو عوام نہیں اپنے درد کی فکر ہے۔ پناہ گاہ بننے سے عام آدمی کو بھی فائیو سٹار گھر میں رہنے کا موقع ملا۔ اس نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے، عدالتیں خواہشات کے تابع نہیں۔ پہلی بار طاقت ور کو پوچھنے والا عمران خان آ گیا ہے۔ یہاں صرف عوام کی حکمرانی ہونی ہے۔ ہماری کوشش ہے کنسٹرکشن انڈسٹری اپنے قدموں پر کھڑی ہو۔ وہ دن دور نہیں جب دیگر محلات تک عوام کی رسائی ہوگی۔ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا وہ عوام کے حقوق کی حفاظت کرینگے۔ ماضی میں ترقیاتی کاموں میں حکمرانو ں نے اپنی جیبیں بھریں۔ مو جودہ حکومت اور عمران خان کی اولین ترجیح ہے 50 لاکھ گھر عوام کو دیے جائیں۔ملک میں لوٹ گھسوٹ کی وجہ سے مافیا راتوں رات ارب پتی بن گئے۔ ٹیکس کسی بھی ملک کیلئے آکسیجن کا کام کرتا ہے، حکومت ہاوسنگ کالونیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ نئے پاکستان میں ہاؤسنگ سکیم کے نام پر کوئی دھوکہ نہیں دے سکتا۔ یہ نیا پاکستان ہے یہاں آپ کا سرمایہ محفوظ ہے۔معاون خصوصی کا مزید کہنا تھاجب تک بھار ت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں اٹھاتا اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیتا اسوقت تک پاک بھارت مقابلے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہونگے، کھیل کے میدانوں سے مثبت رویے پروان چڑھتے ہیں،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا پا کستان آنا خوش آئند، صرف کرکٹ نہیں تمام کھیلوں کے میدان آباد کرینگے، انشاء اللہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا سفر مزید آگے بڑھے گا اور دنیا بھر کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی،اگر سیاست میں نہ ہوتی تو ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ہوتی۔ وزیراعظم نے کرکٹ کے ڈھانچے کی ری سٹرکچرنگ کی ہے،ڈومیسٹک سطح سے کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کیا جارہا ہے۔پاکستان کے مخالفین کی سازشیں آج ناکام ہوئیں اور بنگلہ دیش کی ٹیم کی شکر گزار ہوں جس نے تمام تر سازشوں کو ناکام بنایا۔ عوام کا جوش و خروش دیکھ کر خوشی ہوئی اور پی ایس ایل میں بھی عوام کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ہمارے ہمسایہ ملک نے پاکستان میں کرکٹ کے قتل عام کیلئے ہر فورم پر پراپیگنڈا کیا، ہر راستے میں رکاوٹیں کھڑی کیں، پاکستان کے بارے میں غلط بیانہ دنیا کے سامنے رکھا تاہم آج اس کی نفی ہوگئی ہے۔ کشمیر سب سے پہلے اور ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑ ے ہیں اور کھڑے رہیں گے، اگر تنازعہ کشمیر حل ہو جائے تو کون نہیں چاہے گا دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے مقابلے، وفود کے تبادلے ہوں، اگر کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہوگی تو ایسے میں کیسے مقابلے ہوسکتے ہیں۔ اس وقت پاکستان سیاحت کے حوالے سے دنیا کا محفو ظ ترین ملک ہے۔ مختلف ممالک اپنی ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز کے انعقاد سے ان مما لک کیساتھ پاکستان روابط مضبوط ہونگے، پاکستان کا ٹیلنٹ دنیا کے سامنے پیش کرنے مواقع میسر آئیں گے۔ اس عالمی ایونٹ پر دنیا کی نظریں ہونگی، وزیر اعظم اس ایونٹ کیلئے ذمہ داریاں تفویض کر رہے ہیں، یہ ٹیسٹ کیس ہے ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں۔ ہمارے سامنے بڑے بڑے مقاصد ہیں جنہیں ہم حاصل کر نا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہمیں قربانیاں بھی دینا پڑتی ہے۔

فردوس عاشق

مزید : صفحہ اول