تھائی لینڈ، فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 20افراد ہلاک

تھائی لینڈ، فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 20افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بینکاک (آن لائن) تھائی لینڈ میں فوجی اہلکار کی فائرنگ سے 20افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر فوجی اہلکار نے شاپنگ سنٹر کے قریب فائرنگ شروع کر دی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہلکار کی فائرنگ سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ملک کے شمال مشرق میں پیش آئے اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہو چکے ہیں۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فوجی اہلکار نے شہر کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی جو کہ بینکاک سے 155 میل (250 کلومیٹر) سے دور ہے۔فوجی اہلکار شاپنگ سنٹر کے قریب رہا تاہم اب تک اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اس حوالے سے فوجی اہلکار کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسے گاڑی سے اترتے بعدازاں اپنی جان بچانے کے لیے ادھر ادھر بھاگتے لوگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا گیا۔ملزم واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پربراہ راست دکھاتا رہا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی اہکار نے فائرنگ کر کے کمانڈر آفیسر کو بھی ہلاک کر دیا ہے۔جب کہ ملزم کرائے کی گاڑی پر شاپنگ سنٹر پہنچا تھا۔
تھائی لینڈ

مزید :

صفحہ اول -