پی ٹی آئی نے پشاور میٹر و منصوبے کی کرپشن چھپانے کیلئے حکم امتناع لیا: شہباز شریف

  پی ٹی آئی نے پشاور میٹر و منصوبے کی کرپشن چھپانے کیلئے حکم امتناع لیا: شہباز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ نامکمل پشاور میٹرو منصوبے کی لاگت، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد میٹرو اور ملتان بی آر ٹی منصوبوں کی مشترکہ لاگت کے برابر ہے، پی ٹی آئی نے منصوبے کی کرپشن چھپانے کے لئے عدالتوں سے حکم امتناع لیا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں بی آر ٹی منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کیے گئے، تینوں بی آر ٹی منصوبوں سے متعلق کرپشن کے بے بنیاد الزام لگائے گئے، ہمارے بی آر اٹی منصوبوں کا جنگلہ بس کہہ کر مذاق اڑایا گیا، بی آر ٹی منصوبوں سے شہریوں بالخصوص خواتین اورمردوں کو محفوظ سفری سہولیات میسر آئیں، شہباز شریف نے کہا کہ27 کلو میٹر کا لاہور میٹرو بس منصوبے پر 29.65 ارب روپے کی لاگت آئی جبکہ 27.6 کلومیٹر طویل پشاور بی آر ٹی منصوبہ 90 ارب روپے سے زائد کا ہے۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -