چودھری شوگر ملز کیس،نیب کا حسن اورحسین نواز کواشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ

چودھری شوگر ملز کیس،نیب کا حسن اورحسین نواز کواشتہاری قرار دلوانے کا فیصلہ

  

لاہور(این این آئی) نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلوانے کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔دونوں بھائی بھی اس کیس میں شامل تفتیش ہیں مگر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے متعدد بار طلبی کے نوٹسز کے باوجود دونوں بھائی نیب میں پیش نہیں ہوئے۔

چودھری شوگر ملز کیس

مزید :

صفحہ اول -