ٹرمپ نے مواخذے میں گواہی دینے پر دو عہدیدار برطرف کردئیے

  ٹرمپ نے مواخذے میں گواہی دینے پر دو عہدیدار برطرف کردئیے

  



واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر دو سینئر عہدیداروں کو برطرف کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے لیے امریکا کے سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں پہلے ہی اطلاع کردی گئی تھی، انہیں ہدایت دی گئی کہ امریکی صدر ان کی فوری واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر یوکرین پر مہارت رکھنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو برطرف کردیا تھا جبکہ گزشتہ روز الیگزینڈر ونڈمین کے بھائی کو بھی برطرف کیا تھا جو امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان تھے۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی چال تھی، ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی اور سینیٹر مٹ رومنی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

عہدیدار برطرف

مزید : صفحہ اول