راناثنا ء اللہ خود کوسادھو نہ سمجھیں احتساب رکنے والا نہیں،فیاض چوہان

  راناثنا ء اللہ خود کوسادھو نہ سمجھیں احتساب رکنے والا نہیں،فیاض چوہان

  



لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعا ت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ اپنے کیس میں خود ہی جج بنے بیٹھے ہیں، ابھی تو باقاعدہ ٹرائل بھی شروع نہیں ہوا، فیصلہ آنے پر پتہ چل جائے گا کون حق پر ہے۔اپنے جاری ایک بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اپنے آپ کو سادھو اور ولی بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اورقتل و غارت کے دیگر واقعات رانا ثناء اللہ کی نام نہاد شرافت کا منہ چڑا رہے ہیں،حکومت کے خلاف کھوکھلی بیان بازی سے احتساب کا عمل رکنے والا نہیں۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا بزدار حکومت کا شیوہ نہیں، ن لیگ نے جو بویا وہی کاٹ رہی ہے۔

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول