پی پی کے بعد (ن)لیگ کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کا فیصلہ

  پی پی کے بعد (ن)لیگ کا نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے بعد مسلم لیگ (ن) نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے استفادہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی بریت کے بعد 20ملزمان نے بھی بریت کیلئے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کیلئے قانونی ماہرین سے رابطے ہوئے ہیں۔لیگی رہنماؤں نے امجد پرویز، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون سے نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے پر مشاورت کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں،خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون سکینڈ ل کیس میں بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
پی پی،ن فیصلہ

مزید :

صفحہ اول -