پنجاب حکومت کا چار محکموں میں نئے سیکریٹری تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا چار محکموں میں نئے سیکریٹری تعینات کرنے کا فیصلہ

  



لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب نے چار محکموں میں نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق بزدار حکومت نے محکموں کے افسروں کے ردو بدل کے روایتی کام پر عمل درآمد شروع کردیا۔ حکومت پنجاب نے چار محکموں کے نئے سیکرٹری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چار سیکرٹریوں کی سٹاف کالج منظوری کے بعد پنجاب میں چار محکموں کے سیکرٹریوں کی آسامیاں خالی ہو رہی ہیں۔ ان میں سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضی، سیکرٹری انرجی کیپٹن(ر)ثاقب ظفر، سیکرٹری ماحولیات سائمہ سعید، اور سیکرٹری معدنیات حسن اقبال کو وزیر اعلی پہلے ہی نیشنل مینجمنٹ کورس کرنے کی اجازت دے چکے ہیں اور ان چاروں سیکرٹریوں کو کورس پر جانے کے بعد او ایس ڈی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے اور ان کی جگہ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے دو سیکرٹریوں کے لئے نام ارسال کر دیئے ہیں جن میں گریڈ 21کے ڈی ایم جی افسر کیپٹن (ر)جا وید اکبر اور گریڈ 20کے ڈی ایم جی افسر اسد اسلام ماہنی شامل ہیں۔

نئے سیکرٹری

مزید : صفحہ اول