عدالت عالیہ انتظامیہ، کورٹس ججز، عملے کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کی منظوری

عدالت عالیہ انتظامیہ، کورٹس ججز، عملے کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافہ کی ...

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے لاہور ہائی کورٹ اسٹیبلشمنٹ اورپنجاب کی ماتحت عدالتوں کے ججوں و عملے کے یوٹیلٹی الاؤنس میں اضافہ کی منظور دے دی۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر2019ء سے ہوگا،چیف جسٹس نے آئین کے آرٹیکل175(3)،سپریم کورٹ کے 1994ء کے فیصلے اور پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016ء کی روشنی میں یہ احکامات جاری کئے ہیں، جس کے تحت لاہورہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے گریڈ 1 سے گریڈ 6 کے ملازمین کا یوٹیلیٹی الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے،گریڈ 7اور 8 کے ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس بھی 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے، گریڈ 9 سے گریڈ 14 کے ملازمین کا یوٹیلٹی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار روپے جبکہ گریڈ 15 اور 16 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 4 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 10ہزار اور 14 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیاہے،گریڈ 17 اور 18 کے افسروں کا یوٹیلیٹی الاؤنس بھی 5 ہزار سے بڑھا کر بالترتیب 15 ہزار اور 20 ہزار روپے کر دیا گیاہے،گریڈ 19 کے ججوں اورافسروں کوماہانہ 8 ہزار روپے کی بجائے اب 25ہزار روپے ماہانہ یوٹیلٹی الاؤنس دیاجائے گا،گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے افسروں اورججوں کا یوٹیلٹی الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے ماہانہ کر دیا گیاہے۔

یوٹیلٹی الاؤنس

مزید : صفحہ آخر