پی آئی سی کیس،ملوث وکلاء کی ضمانت منسوخی کے لئے حکومتی درخواست دائر

پی آئی سی کیس،ملوث وکلاء کی ضمانت منسوخی کے لئے حکومتی درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب حکومت نے پی آئی سی کیس میں وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی سمیت 8وکلاء کی ضمانت کی منسوخی کے لئے لاہورہائی کورٹ سے رجوع کرلیاجن وکلاء کی ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت نے اپیل دائر کی ہے۔ ان میں حسان نیازی، سید زین عباس،علی جاوید، عبدالمجید، مزمل حسین، عابد حسین ناز، اسامہ معاذ اور نعیم قمرشامل ہیں،اپیل میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ملزموں نے 100 سے زائد دیگر ساتھی وکلا ء کے ساتھ مل کر پی آئی سی پر حملہ کیا۔ وکلاء نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی، انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حقائق کو نظر انداز کرکے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں، پی آئی سی پر حملے سے متعدد مریض جان سے گئے اور ان کا علاج متاثر ہوا، پی آئی سی حملے کے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

ہسپتال حملہ

مزید : صفحہ آخر