نیشنل بینک کیس،چیف جسٹس بنچ کی سربراہی نہ کریں،خط میں استدعا

نیشنل بینک کیس،چیف جسٹس بنچ کی سربراہی نہ کریں،خط میں استدعا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد کو نیشنل بینک کیس میں اپیلوں کی سماعت کرنے والے لارجر بنچ کی سربراہی نہ کرنے کی استدعا پر مشتمل خط لکھ دیا گیاہے،یہ خط اپیل کنندگان کے وکیل ریاض احمد بھٹی کی طرف سے لکھاگیا ہے،جس میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 10 فروری کو نیشنل بینک کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا،جس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد کریں گے۔ خط میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس پاکستان بطور وکیل نیشنل بینک کے لیگل ایڈوائزر رہے ہیں، وہ نیشنل بینک کی طرف سے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں پیش ہوتے رہے، نیشنل بینک کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر ان کانام متعدد عدالتی فیصلوں میں موجود ہے، اس لئے درخواست ہے کہ آپ اس لارجر بنچ کی سربراہی نہ کریں۔
نیشنل بینک

مزید :

صفحہ آخر -