ہاؤسنگ سکیم مبینہ فراڈ،انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہاؤسنگ سکیم مبینہ فراڈ،انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور میں پرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم کے نام پر عوام سے مبینہ فراڈ پرکارروائی اور نیب سے انکوائری کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ یہ درخواست ڈیفنس روڈ کے رہائشی فرقان مرزا نے دائر کی ہے، جس میں ڈی جی نیب اور ڈی جی ایل ڈی اے کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ اس نے پرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم میں رہائشی پلاٹ خریدے، اور باقاعدگی سے پلاٹوں کی قسطیں ادا کیں، پرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم کی اراضی نہ ہونے کا پتہ چلنے پر قسطوں کی ادائیگی روک دی، پرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ نے عوام کو دھوکا دیا،اب سکیم کی انتظامیہ نے نام بدل کر ڈائمنڈ ہومز کے نام پر عوام کو لوٹنا شروع کردیا ہے، ڈی جی نیب کو تحقیقات کے لئے درخواست دی گئی جسے نیب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوا دیا،ڈی جی نیب اور ڈی جی ایل ڈی اے نے پرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کو فراڈ کرنے والی پرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ کے خلاف کارروائی اورپرل گارڈن ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ سے پلاٹوں کا قبضہ دلانے کا حکم جاری کیا جائے۔

ہاؤسنگ سکیم

مزید : صفحہ آخر