کاشانہ ہومز کی کائنات کو قتل کیا گیا، جلد جھوٹ کا پردہ چاک کرونگی: افشاں لطیف

کاشانہ ہومز کی کائنات کو قتل کیا گیا، جلد جھوٹ کا پردہ چاک کرونگی: افشاں لطیف

  



لاہور(فورم انٹرویو: دیبا مرزا : تصاویر عمر شریف)حکو مت پنجا ب کے زیر انتظام چلنے وا لے فلا حی ادارہ کاشانہ ہو مز کی سا بق سپریٹنڈنٹ افشا ں لطیف نے نوبیاہتا کا ئنا ت الیا س کی مو ت کو منصو بہ بندی کیساتھ قتل قرا ر دیتے ہو ئے چیف جسٹس آف پا کستان اورآرمی چیف سے مطا لبہ کیا ہے کہ اس المنا ک ہلا کت کے پس پردہ حقا ئق کا با ریک بینی سے جا ئزہ لینے کے لئے جو ڈیشل کمیشن قا ئم کیا جائے اور اصل مجرموں تک پہنچنے کے لئے آزا دا نہ تحقیقات کا حکم دیا جا ئے،میں تما م دستا ویز اور حقا ئق کے ساتھ جھو ٹ کا پردہ چا ک کروں گی اور کا ئنا ت کے قتل کے اصل محرکا ت منظر عام پر لا وئں گی۔کا ئنات الیا س کی بلقیس اید ھی ہو م میں پرسرا ر ہلا کت کے بعد ”پا کستان“ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں افشا ں لطیف نے کہا کہ میں کا ئنات کی موت پر انتہا ئی غمزدہ ہو ں۔کاشانہ کی تما م بچیا ں میرے لئے میری بیٹیو ں کی طرح ہیں۔ میں ان کے لئے جو مقصد لے کر نکلی ہو ں اس کو ضرور پا یہ تکمیل تک پہنچا ؤں گی۔انہو ں نے کہا کہ اس اسکینڈل کا پردہ فا ش کر نے سے لے کر اب تک مجھے مسلسل دھمکی آمیز کا لز آرہی ہیں اور میرا پیچھا بھی کیا جا تا ہے لیکن میں اب اس عزم سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہوں۔ انہو ں نے کہا کہ میرے اسکینڈل کے منظر عام پر لا نے کے بعد بچی کو اٹھا یا گیا میں نے اسی وقت اس خد شہ کا اظہا ر کیا تھا لیکن افسوس کہ کسی بھی ریا ستی ادارہ نے اس پر ایکشن نہیں لیا اور اس کا نتیجہ کا ئنا ت کی مو ت کی صور ت میں نکلاہے۔میں اس کی مو ت کو را ئیگا ں نہیں جانے دوں گی۔ پو سٹما رم رپو ٹ آنے کے بعد مجرم قا نو ن کی گرفت میں ہو ں گے۔

افشاں لطیف

مزید : صفحہ آخر