خزانہ لوٹے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا: شہر یار آفریدی

خزانہ لوٹے والوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا: شہر یار آفریدی

  



ہنگو(این این آئی)وزیر مملکت برائے انسداد منشیات وسیفران شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ملک وقوم کو ہم نے ہی پہچان دینی ہے،ملکی خزانہ لوٹے والے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پی ٹی آئی کی حکومت اب تک گزشتہ حکومتوں کی کرپشن اور لوٹ مار سے پھیلی ہوئی گندگی صاف کررہی ہے۔ حکومت نوجوانوں کو منشیات سے بچا کر انہیں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام مہیا کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔حجرہ حاجی رنگین خان وزیر میں منعقدہ ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی نے کہا کہ بزنس مین کمیونٹی کو پاکستان اندر بلا کسی خوف سرمایہ کاری کے لئے بہتر ماحول کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ملک کو ان تمام مشکلات سے نکالنے کے لئے ہم سب نے عمران خان کا ساتھ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ملک کو کامیابیوں کی بلندیوں پر پہنچائیں گے۔

شہریار آفریدی

مزید : صفحہ آخر