گجرات، ہولناک آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق،5افراد بری طرح جھلس گئے
گجرات(بیورورپورٹ)شادیوال روڈ پر چنگڑ کالونی میں ہولناک آتشزدگی نے دو معصوم بچوں کی جان لے لی جبکہ خواتین سمیت پانچ افراد بری طرح جھلس گئے۔تفصیلات کے مطابق شادیوال روڈ پر واقع چنگڑ کالونی میں اچانک لگنے والی آگ نے ہولنا ک آتشزدگی کا روپ دھا رلیا آتشزدگی کے اس واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئے جبکہ مرد اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ کی بڑی تعداد‘ پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا فوری طو رپر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج معالجہ جاری ہے سابق بلدیاتی نمائندوں اور اہل علاقہ نے عزیز بھٹی ہسپتال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے اور ڈاکٹرز کی عدم موجودگی پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔
آتشزدگی سے ہلاکتیں