وزیراعلیٰ پنجاب کا گجرات میں آتشزدگی سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس،رپورٹ طلب
لاہور (جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گجرات کے علاقے میں جھگیوں میں آتشزدگی سے 2 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ان کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سکھیکی کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
رپورٹ طلب