روزنامہ پاکستان کے سینئرسٹاف رپورٹر شہزاد ملک کے بھائی رضوان ملک سپرد خاک

روزنامہ پاکستان کے سینئرسٹاف رپورٹر شہزاد ملک کے بھائی رضوان ملک سپرد خاک

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ پاکستان کے سینئر سٹاف رپورٹر شہزاد ملک کے چھوٹے بھائی، سٹی 42کے سینئر کیمرہ مین رضوان ملک کو گزشتہ روز مقامی قبرستان میں ان کے والد کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم کی عمر 25برس تھی،وہ جمعہ کی شب پیشہ ورانہ صحافتی امور کی انجا م دہی کے بعد گھر گئے،رات ایک بجے طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں خالق حقیقی سے جا ملے۔مرحوم کی نماز جنازہ پبلک پارک میں ادا کی گئی جس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے تعلق رکھنے والے افراد سمیت ہر شعبہ زندگی کے سرکردہ لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل آج اتوار 10فروری کو 9بجے صبح ان کی رہائش گاہ گجر پورہ ویگن والا اڈا نظام آباد مکہ کالونی کوٹ خواجہ سعید میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر قرآن خوانی اور خصوصی دعا بھی ہو گی۔روزنامہ”پاکستان“ کی انتظامیہ اور سٹا ف ممبران نے رضوان ملک کی اچانک وفات پر شہزاد ملک سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی ہے کہ خدا تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

رضوان سپرد خاک

مزید : صفحہ آخر