فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، مہاتیر محمد
کوالالمپور(آئی این پی)ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیل کے ساتھ مل کر تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل کے ہمراہ تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبہ خود مختار ریاستِ فلسطین کے قیام میں کسی قسم کی کوئی معاونت فراہم نہیں کرے گاتفصیلات کے مطابق کوالالمپور میں منعقدہ بین الاقوامی پارلیمانی القدس پلیٹ فارم کی تیسری کانفرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرنے والے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ملائیشیا تجویز کو ناقابلِ قبول اور غیر منصفانہ سمجھتا ہے۔ موجودہ حالات کو مزید بگاڑنے پر مبنی مذکورہ منصوبہ مقدس شہر القدس کو اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کرنے کے مترادف ہے مہاتیر محمد نے کہا کہ یہ منصوبہ اربوں انسانوں کو اشتعال دلائے گا، اسے یکطرفہ طور پر وضع کیا گیا ہے اور دیگر فریق فلسطین کی رائے تک نہیں لی گئی مسئلہ فلسطین کو غیر اہم بنانے کی اجازت نہ دینا اور اسے پس پردہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنانا عالمی برادری کا فریضہ ہے۔ ملائیشیا ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کو جاری رکھے گا۔ملائیشین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے حوالے سے عالمی کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئی ہیں اور ان پر صحیح طریقے سے عمل درآمد نہیں کیا گیا، عالمی رائے عامل کو مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مزید کوششیں ضروری ہیں۔
مہاتیر محمد