عمران خان کے بیانات کی بڑھکوں سے زیادہ اہمیت نہیں، رانا تنویر

عمران خان کے بیانات کی بڑھکوں سے زیادہ اہمیت نہیں، رانا تنویر

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانات کی بڑھکوں سے زیادہ اہمیت نہیں ہے،وزیر اعظم کو سب پتا ہے کہ پیسہ کس کی جیب میں گیا ہے،چند کسٹم افسران کو برطرف کیا گیا ،جو آٹا بحران کی اصل وجہ ہیں ان کو کیوں نہیں پکڑا گیا؟، دوسروں کو چور کہنے کا بیانیہ چھوڑیں عوام کو حکومت کا اصل چہرہ نظر آ گیا ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان نے پہلے بھی بہت پلان دیئے، غریب پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں۔عمران خان کا بیان جو بھی کرنا پڑے مہنگائی کم کریں گے صرف بڑھک ہی رہے گا۔ حکومت کے پاس اتنی صلاحیت ہی نہیں کہ وہ غریب تک صرف آٹا ہی پہنچا سکے۔ جب تک تہہ میں نہیں جائیں گے صرف بیان ہی رہینگے انہوں نے کہا کہ قوم کو بتایا جائے کہ اصل چور کون ہیں۔ غریبی ختم کرنے اور دوسروں کو چور کہنے کا بیانیہ چھوڑیں عوام کو حکومت کا اصل چہرہ نظر آ گیا ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ میں چینی کی قیمت نہیں بڑھنے دونگا اگلے ہی دن چینی کی قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ ہو گیا، ملک دن بدن تباہی کی طرف جارہا ہے، ہم ان ہاؤس تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے۔

تنویر

مزید : صفحہ آخر