شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، عثمان ڈار

شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، عثمان ڈار

  

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمانڈار نے کہا ہے کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں، اپوزیشن کو تکلیف ہے عمران خان غریبوں کے لیے کیوں سوچ رہا ہے، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ شریف خاندان،اسحاق ڈار سے زیادہ پناہ گاہ کا کسی کو اندازہ نہیں، شریف خاندان اور اسحاق ڈار لندن میں پناہ لے کر بیٹھے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتوں سے انہیں ریلیف مل رہا ہے آکر سامناکریں، یوکے میں بے روزگاری الانس دیا جاتا ہے، تو کیا روزگار نہیں دیا جاسکتا، اپوزیشن کو تکلیف ہے عمران خان غریبوں کے لیے کیوں سوچ رہا ہے۔عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ روپے کی قدرگرنے کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آیا، مفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں روپے کی قدرمصنوعی رکھی گئی، اسحاق ڈار نے روپے کی قدر گرنے نہیں دی اس لیے نقصان ہوا۔انہوں نے کہا کہ 7 ارب روپے یوٹیلٹی اسٹورز کو سبسڈی کی مد میں دیا گیا ہے، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوگئی ہیں، حکومتی اقدامات کے ثمرات آئندہ چند ماہ میں نظرآئیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت کسان کو گنے کے 180سے 220روپے دے رہی ہے۔

عثمان ڈار

مزید :

صفحہ آخر -